Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیر اعظم شہبازشریف نے ” اُڑان پاکستان” منصوبے کا افتتاح کردیا
    فیچرڈ دسمبر 31, 2024

    وزیر اعظم شہبازشریف نے ” اُڑان پاکستان” منصوبے کا افتتاح کردیا

    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif inaugurated "Uran Pakistan" program
    چیلنجز کے باوجود ہم معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،شہباز شریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے 5 سالہ معاشی منصوبے اڑان پاکستان کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک عظیم دن ہے کہ اس دن اڑان پاکستان کا آغاز کیا گیا ۔

    معاشی منصوبے اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سول قیادت نے شرکت کی ۔ ان میں وفاقی وزرا، مختلف ادارون کے سربراہان اور دیگر افراد شامل تھے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کوئی سیاسی گفتگو نہیں کروں گا، جب ہم 2023 میں آئی ایم ایف پروگرام کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے تھے اور پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا تو ہم نے اور اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ سیاست نہیں کرنی بلکہ ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام روکنے کے لیے خطوط لکھےگئےتھے کہ پروگرام نہ کیا جائے، اس سے بڑی عوام کے ساتھ کیا زیادتی ہوسکتی ہے، چیلنجز کے باوجود ہم معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور ادارے ملکر کام کررہے ہیں، میں نے پہلے کبھی ایسی شراکت داری نہیں دیکھی، کئی وسوسے ہیں مگر دعا ہے کہ یہ شراکت داری قائم رہے، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ہمیں اتحاد ، یکجہتی اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے ہمت اور حوصلے سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا لیکن یہ صرف آغاز ہے۔ ماضی کی حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا، ناپسندیدہ رویوں کی وجہ سے ہم دنیا میں تنہا رہ گئے تھے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے معاشی کامیابی کیلئے خون پسینہ بہایا، آج پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر مل رہے ہیں، یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، شبانہ روز محنت سے کامیابی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شروح میں نمایں کمی آئی، حکومتیں اور ادارے ملکر کام کررہے ہیں، مہنگی بجلی سے پائیدار ترقی کا تصور ممکن نہیں، میرا بس چلے تو 10 سے 15 فیصد ٹیکس کم کردوں ۔

    قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا وزیر اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ 3 سال میں ملک کو دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا، اس پروگرام کا مقصد ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہے، ملک کے معاشی استحکام کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں بارہ سے چودہ ماہ میں پہنچے ہیں، پاکستان نے مالی سال میں 24 سال بعد سرپلس حاصل کیا، افراط زر 38 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد پر آگیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگیا، مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔

    اجلاس سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف قرارداد منظور
    Next Article کرم صورتحال پر گرینڈ جرگہ کسی بھی کارروائی کے بغیر ملتوی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور کے نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.