Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • باجوڑ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خانزیب سمیت 3 افراد شہید
    • ثمر بلور نے مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 مخصوص خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
    • وزیر اعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی
    • بھارت کو چین، پاکستان اور بنگلہ دیش سے خطرہ
    • خودمختار ساوی کے زیرِ اہتمام انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مکالمے، ترقی اور جامع قیادت پر تاریخی سیمینار
    • بونیر:تحصیل مندنڑ میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • ڈیرہ اسماعیل خان: کار کو ٹرک کی ٹکر سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
    • فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
    بین الاقوامی

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

    مارچ 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif meets Saudi Crown Prince, vows to further strengthen defense and security cooperation
    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، فوٹو سرکاری میڈیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    جدہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد  اور اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے ۔

    ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیراعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو سراہا، جو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام میں معاون ثابت ہوں گے ۔

    دونوں اطراف نے علاقائی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے  علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ خطے کے سیاسی منظر نامے پر بات چیت کے علاوہ  خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔

    سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا ، دونوں رہنماؤں نے عوام کے درمیان روابط، ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

    وزیراعظم اور ولی عہد نے باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور ترقی و خوشحالی کے مشترکہ وژن کی رہنمائی میں پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    رپورٹ کے مطابق اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز بھی ملاقات میں موجود  تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleیوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ
    Next Article لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان،لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    باجوڑ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خانزیب سمیت 3 افراد شہید

    جولائی 10, 2025

    وزیر اعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی

    جولائی 10, 2025

    خودمختار ساوی کے زیرِ اہتمام انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مکالمے، ترقی اور جامع قیادت پر تاریخی سیمینار

    جولائی 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    باجوڑ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خانزیب سمیت 3 افراد شہید

    جولائی 10, 2025

    ثمر بلور نے مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 مخصوص خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    جولائی 10, 2025

    وزیر اعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو کی ہدایت کردی

    جولائی 10, 2025

    بھارت کو چین، پاکستان اور بنگلہ دیش سے خطرہ

    جولائی 10, 2025

    خودمختار ساوی کے زیرِ اہتمام انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مکالمے، ترقی اور جامع قیادت پر تاریخی سیمینار

    جولائی 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.