راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 140 رنز بناکر آوٹ ہو گئی ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان نے 67 رنز کی اننگز کھیلی ،سیم بلنگز 19گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقال شکست رہے، عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37، 37 رنز بنائے۔ محمد نعیم 10 اور سکندر رضا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 140 رنز بناسکی، ریلی روسو 44 اور کوسال مینڈس 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، فہیم اشرف نے 21، شعیب ملک 14 اور عقیل حسین 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل، حسن علی اور محمد عامر1،1 رن بنا کر پویلین لوٹے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین 3،شاہین آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
شاندار 67رنز کی اننگز کھیلنے پر فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔