حکومتی مشیر و مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف احتجاج کی کال دے کر غلطی کررہی ہے۔ یہ ایک مس کال ہے۔پشاور جانے والوں میں سے 95 فیصد لوگ کچھ نہیں کریں گے۔سیاسی جماعتوں میں مشروط بات چیت نہیں ہوتی ، بیٹھیں گےتوپھرکسی فارمولے کے تحت بات ہوگی۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پریشر ہو گا تو حکومت پریشر لے گی۔ پی ٹی آئی میں کوئی نہ مارنے کو تیار ہے نہ مرنے کو تیار ہے، پی ٹی آئی میں 95 فیصد لوگ مرنے اور مارنے کو تیار نہیں، جو 5 فیصد ہیں وہ گالی گلوچ بریگیڈ ہیں، ان کا کام گالیاں دینا ہے۔ ایک انتشاری ٹولہ 10 سال سےفتنہ فساد برپا کرنا چاہتاہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی آج جیل میں ہونے اور دھاندلی کا بہانہ بنا رہا ہے، جب حکومت میں تھے تو تب بھی ان کایہ ہی پروگرام تھا، بانی پی ٹی آئی نےیہ سب کچھ ہی کرناہے،ان کی عادت ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ اس حوالے سے جو بھی پالیسی بنے گی کابینہ منظوری دےگی، وفاق میں تیاریاں ہوں گی ،صوبوں کو ڈائریکشنز دی جائیں گی، احتیاطی تدابیر ایک لمبا پروگرام ہے،سمجھانے بجھانے سےگرفتاری تک ہے، بانی کاجن کی طرف اشارہ ہےانہوں نے دوٹوک کہا9مئی پر دل سےمعافی مانگیں، کہہ دیاپی ٹی آئی نےاگرمذاکرات کرنے ہیں تو سیاسی قیادت سےبات چیت کرے، کہا گیا سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر رولز طے کریں معاملات طے کریں ، سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔