Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی
    • پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور
    • ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
    • طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات
    • بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کے ثبوت پیش کر دیے
    • پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تحریک انصاف کی مشکلات تھم نہ سکیں، مخصوص نشستوں سے بھی محروم ہو گئی
    اہم خبریں

    تحریک انصاف کی مشکلات تھم نہ سکیں، مخصوص نشستوں سے بھی محروم ہو گئی

    جون 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI's troubles could not stop, it was also deprived of reserved seats
    سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ نے 12 جولائی 2024 کو 8 ججز کی اکثریت سے نشستیں پی ٹی آئی کو دی تھیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ کے  آئینی بینچ نے 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں، عدالت نے مختصر فیصلے میں 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔

    اسلام آباد: عدالت عظمیٰ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا، جسے کچھ دیر بعد سنادیا گیا ۔

    آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے ۔

    عدالت نے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا جس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 5 کے مقابلے میں7 کی اکثریت سے نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں ۔

    آئینی بینچ نے مختصر فیصلے میں 12 جولائی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

    یاد رہے کہ 12 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا ۔

    مختصر تحریری فیصلہ جاری : ۔

    بعدازاں عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں نظرثانی منظور کرنے کا مختصر فیصلہ جاری کردیا جس پر 12 رکنی بینچ میں سے 10 ججز کے دستخط موجود ہیں ۔

    تحریری فیصلہ چار صحفات پرمشتمل ہے جس کے مطابق نظرثانی بینچ 13 ججز پرمشتمل تھا، دو ججز جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس عقیل عباسی نے پہلے دن ہی ان درخواستوں کو مسترد کیا جبکہ جسٹس صلاح الدین پنہورنے بینچ سے علیحدگی اختیارکی ۔

    مختصرفیصلے میں کہا گیا ہے کہ 7 ججزکی اکثریت کے ساتھ نظرثانی درخواستیں منظورکی گئیں، تمام سول نظرثانی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں اور 12 جولائی2024 کا اکثریتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کردیا گیا ۔

    آئینی بینچ نے مختصرفیصلے میں کہا کہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے41 نشستوں پرنظرثانی کا فیصلہ دیا تھا، جسٹس جمال مندوخیل کا 39 نشستوں پر پرانا حکم برقرار ہے ۔

    مختصرفیصلے کے مطابق جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس حسن اظہررضوی کی الیکشن کمیشن کوازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی، دونوں ججزنے الیکشن کمیشن کو80 امیدواروں کی نامزدگی کا ازسرنوجائزہ لینے  اور 15 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسیاسی جماعتوں سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں،ترجمان پاک فوج کی بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تردید
    Next Article مخصوص نشستوں کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم اور قانون کی درست تشریح ہوئی، وزیراعظم کا خیر مقدم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 6, 2026

    پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.