Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر ايشیا کپ سے باہر کر دیا
    • خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ
    • چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال
    • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
    • سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
    • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا
    افغانستان

    پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا

    جولائی 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Railway feasibility study agreement signed between Pakistan, Afghanistan and Uzbekistan
    مشترکہ فیزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسحاق ڈار
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں افغان عبوری وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین کابل میں ازبک-افغان-پاک (یو اے پی) ریلوے کوریڈور کے تحت نائب آباد-خرلاچی ریلوے لنک کے لیے مشترکہ فیزیبلٹی سٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔

    اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے عوام اور حکومتوں کو نائب آباد-خرلاچی ریلوے لنک کے لیے مشترکہ فیزیبلٹی سٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ازبک-افغان-پاک (یو اے پی) ریلوے کوریڈور کے تحت طے پایا ہے ۔

    پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میں ازبکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس معاہدے پر بروقت دستخط کے لیے بھرپور تعاون اور عزم کا اظہار کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے پورے مذاکراتی عمل کے دوران قریبی رابطہ برقرار رکھا ۔

    وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ یو اے پی ریلوے کوریڈور علاقائی رابطے اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان کے راستے پاکستانی بندرگاہوں سے جوڑے گا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج اس معاہدے پر دستخط سابق پی ڈی ایم حکومت (23–2022) کی قیادت اور عزم کا نتیجہ ہیں، جب وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مجھے بطور وزیر خزانہ اس منصوبے کی قیادت کرنے کا کام سونپا گیا تھا ۔

    نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے برادر ممالک کے ساتھ مل کر اس انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی ۔

    اس سے قبل وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے افغانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ کابل میں ملاقات بھی کی ۔

    سہ فریقی ملاقات میں مضبوط تعلقات اور امن، روابط، تجارت اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

    تینوں فریقوں نے خطے کی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور اپنے عوام کے لیے طویل المدتی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب، مخصوص نشستوں پر کامیاب اراکین حلف اٹھائیں گے
    Next Article دریائے سوات میں ڈوبنے والے17 سالہ عبداللہ کی لاش 21 روز بعد مل گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال

    ستمبر 18, 2025

    خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 18, 2025

    سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر ايشیا کپ سے باہر کر دیا

    ستمبر 18, 2025

    خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 18, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال

    ستمبر 18, 2025

    خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 18, 2025

    سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.