Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، حرا مانی
    • بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ
    • شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی
    • چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز
    • آپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، دفتر خارجہ
    • پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ: قبائلی عمائدین اور عسکریت پسندوں کے درمیان امن جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم، کل پھر بیٹھک ہو گی
    • انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
    اہم خبریں

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

    مئی 1, 2025Updated:مئی 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rains are likely to start in most parts of the country, including Khyber Pakhtunkhwa, from today.
    اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان،محکمہ موسمیات
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنتوں کے دوران مزید بارشوں کی نوید سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ بیشتر علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ 4 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور ،شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

    علاوہ ازیں ماہرین نے لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور اور صوابی کے علاقوں میں بھی ژالہ باری اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح مردان، کرم، ڈی آئی خان اور بنوں میں بھی بارش کے ساتھ ژالہ باری متوقع ہے ۔

    اُدھر پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہا الدین میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں بھی موسم کی یہی کیفیت رہنے کا امکان ہے ۔

    اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور، نارووال، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی ژالہ باری اور بارش کی توقع ہے ۔

    سندھ کے علاقوں سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے ۔

    دیگر صوبوں کی طح بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن اور مستونگ میں شام یا رات کے وقت بارش متوقع ہے۔ پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

    گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں 43، بنوں میں 42 جب کہ مردان اور تخت بھائی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔

    بالائی علاقوں میں کالام میں درجہ حرارت 30، مالم جبہ 27، چترال 35، دیر اور دیر لوئر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوئی مزدور کسی کا غلام نہیں ہوتا،انصاف تو اللہ کا کام ہے جج صرف فیصلہ کرتے ہیں، جسټس جمال مندوخيل
    Next Article پہلگام واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ ملوث نکلی، خفیہ دستاویزات لیک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ

    اگست 1, 2025

    شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی

    اگست 1, 2025

    چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز

    اگست 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، حرا مانی

    اگست 1, 2025

    بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ

    اگست 1, 2025

    شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی

    اگست 1, 2025

    چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز

    اگست 1, 2025

    آپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، دفتر خارجہ

    اگست 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.