پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کی پاکستان کے خلاف گفتگو منظر عام پر آ گئی۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن کے امریکی صحافی رائن گرِم، بھارتی صحافی کرن تھاپر، مائیکل کوگل مین کے بعد اب پاکستان مخالف اور را سپانسرڈ بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کے ساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کے ہوش ربا انکشافات منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔
واٹس ایپ پیغامات سے واضح دکھائی دیتا ہے کہ رؤف حسن، غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری طرح متحرک ہیں ۔
بھارتی را اسپانسرڈ تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری نے رؤف حسن سے کشمیر کے حوالے سے ایک مضمون کی تصدیق کے لیے رابطہ قائم کیا ۔ جواب میں رؤف حسن نے فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزام دھرتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جزوی طور پر درست ہے، باجوہ مفاہمت کی خواہش مند تھے، ہم کل اس پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہوگا۔
راہول رائے چوہدری نے جواب دیا کہ منگل کو پھر 3.30 تک ملتے ہیں، کل میری ایک اور میٹنگ ہے جو 11.30 بجے شروع ہوگی۔
اسی طرح بھارتی راہول رائے چوہدری کے ایک اور پیغام سے واضح نظر آرہا ہے کہ وہ رؤف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ راہول رائے چوہدری، رؤف حسن سے کہتا ہے کہ ہیلو رؤف مجھے آپ کے بارے میں فکر ہورہی ہے، براہ کرم اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور امید ہے کہ آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
راہول رائے چوہدری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ فوج ممکنہ طور پراس موقع کو زیادہ موثر کنٹرول حاصل کرنے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہول رائے چوہدری اپنی چال میں کامیاب رہا اور جواب میں رؤف حسن نے کھل کر پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ راہول میں کم از کم اس وقت ٹھیک ہوں لیکن ملک تیزی سے افراتفری اور تباہی کی طرف جا رہا ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ لوگ پولیس کے بجائے اب فوج کے سامنے کھڑے ہیں کیونکہ احتجاج بلاروک ٹوک جاری ہے۔ پیغام میں رؤف حسن نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں لندن کے دورے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، اگر ائرپورٹ پر نہ روکا گیا۔ میں آپ کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔
رؤف حسن نے ایک اور طویل پیغام میں راہول رائے چوہدری کو پاکستان کی منفی منظر کشی کرتے ہوئے جبر اور ظلم سے چلائے جانے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیلو راہول مجھے امید ہے کہ آپ اور فیملی سب خیریت سے ہوں گے۔ میں بھی حالات میں بہت کم بہتری کے ساتھ ان پریشان کن ہفتوں اور مہینوں میں زندہ رہنے میں کامیاب ہو گیا ہوں ۔
رؤف حسن نے کہا کہ جبر اور فسطائیت کی قوتیں عروج پر ہیں۔ میرا سفر کا منصوبہ ابھی بھی ہے لیکن میں صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار کر رہا ہوں جس کی 10 الگ الگ مواقع پر مجھے عدالتی اجازت ناموں کے باوجود ابھی تک اجازت نہیں دی گئی۔
اِن واٹس ایپ پیغامات سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ رؤف حسن نے حیران کن طور پر راہول رائے چوہدری کے کہنے پر اپنا پاسپورٹ بھی اس کے ساتھ شیئر کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ رؤف حسن کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعلق ہے جو اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے اسپانسرکرتی ہیں ۔
رؤف حسن کی جانب سے پاسپورٹ شیئر کیے جانے کے بعد راہول رائے چوہدری کہتا ہے کہ بہت خوب، شکریہ، ہم آپ کے ویزے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ راہول رائے چوہدری نے رؤف حسن کو فضائی ٹکٹوں کی بھی تفصیلات شیئر کیں، جس کے جواب میں رؤف حسن نے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت مہربانی، آپ کی دعوت کا مشکور ہوں۔
منگل, ستمبر 1, 2026
بریکنگ نیوز
- نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے پر پاکستان کو مبارکباد
- پشاور ہائیکورٹ کا ہلاک ملزم ممتاز کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کا حکم
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار شہید
- مصباح الحق قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، انگلینڈ سے کھلاڑیوں کی واپس کے فیصلے پر ناراضی کا ظہار
- پاکستان 27-2026 کیلئے ایس سی او سربراہ اجلاس کی صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم شہبازشریف نے اعلامیے پر دستخط کردیئے
- استنبول اجلاس، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، معاہدے کو ’’مکہ دفاع اتحاد‘‘ کا نام بھی دے دیا گیا
- سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا
- عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی،بڑا فیصلہ جاری

