پشاور( حسن علی شاہ سے ) خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کے قومی چینل کےٹو جہاں دوسرے خصوصی معیاری بامقصد شوز اپنے ناظرین کیلئے پیش کررھا ھے وہاں خیبر سحر پشاور کی طرح کےٹو سحر اسلام آباد اسٹوڈیوز سے براہ راست نشر کررھا ھے پشاور خیبر سحر کی میزبان مینہ شمس ہیں جبکہ کےٹو سحر کی میزبانوں میں مشی خان اور رداعمران قابل ذکر ہیں مشی خان اور رداعمران کا انداز بلکل الگ الگ ھے مشی خان کی ایک خاصیت یہ بھی ھے کہ وہ اب ایک بہترین شیف بھی خود کو تسلیم کراچکی ہیں انکی تراکیب پکوان کو ملک بھر کی خواتین پسند کرتی ہیں لائیو کالز پہ ان سے مختلف روایتی کھانوں کے بارے میں پوچھتی ہیں ان سے دلچسپ سوالات کرتی ہیں مشی خان اپنے ھر شو کا آغاز خوشگوار انداز میں کرتی ہیں اور کالرز سے بلکل فیملی ممبر کی طرح گھل مل جاتی ہیں رداعمران چونکہ براڈکاسٹر سوشل ایکٹیوسٹ اور آر جے بھی ہیں مارننگ شو کا اگر ذکر کیا جائے تو انکے ایک شو پنجاب دے رنگ ایک بہترین کاوش ھے جس میں رداعمران اور حماد کا پنجابی میں بات کرنا ناظرین بیحد پسند کرتے ہیں رداعمران اپنے ھر شو میں دیدہ زیب اور موجودہ موسم کو اور فیشن کو مدنطر رکھتے ھوے لباس کا انتخاب کرتی ہیں بیوٹی ٹپس بھی دیتی مہمانوں سے بات چیت کے دوران مسکراھٹ کو برقرار رکھتی ہیں بلاشبہ مشی خان اور رداعمران کےٹو کے ناطرین میں بیحد مقبول ہیں۔
رداعمران اور مشی خان کے مارننگ شوز ملک بھر کی خواتین کا اول انتخاب بن چکے ہیں۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read

