صوبائی دارالحکومت پشاور میں رواں سال پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کی رپورٹ سامنےآگئی ۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال پشاور میں پولیس تھانوں پر 9 دستی بم حملے ہوئے، فائرنگ کے متعدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھانہ متھرا پر 3 جبکہ تھانہ ریگی ماڈل ٹاون اور تھانہ ناصرباغ پر2،2 دستی بم حملےہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق مچنی گیٹ اور تھانہ بڈھ بیر پر ایک، ایک دستی بم حملہ ہوا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس تھانوں پر فائرنگ کے 28 واقعات رونما ہوئے،تھانہ ناصرباغ پر فائرنگ کے 7 واقعات پیش آئے ۔
ریگی ماڈل ٹاون،ارمڑ اوربڈھ بیرکےتھاںوں پر فائرنگ کے3،3 واقعات سامنے آئے ، پولیس تھانوں پر 4 آئی ای ڈی دھماکے بھی کئےگئے ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس تھانوں پر حملوں کی 32 ایف آئی آرز سی ٹی ڈی تھانے میں درج کی گئیں ۔
جمعہ, اگست 15, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری
- خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر مومند میں گرکر تباہ،5 افراد شہید
- خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، 150 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- بلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
- سپریم کورٹ میں 1980ء کی جگہ 2025ء کے رولز باقاعدہ لاگو
- وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
- جنوبی پختونخوا میں آزادی کا جشن
- معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازدیا گیا