صوبائی دارالحکومت پشاور میں رواں سال پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کی رپورٹ سامنےآگئی ۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال پشاور میں پولیس تھانوں پر 9 دستی بم حملے ہوئے، فائرنگ کے متعدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھانہ متھرا پر 3 جبکہ تھانہ ریگی ماڈل ٹاون اور تھانہ ناصرباغ پر2،2 دستی بم حملےہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق مچنی گیٹ اور تھانہ بڈھ بیر پر ایک، ایک دستی بم حملہ ہوا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس تھانوں پر فائرنگ کے 28 واقعات رونما ہوئے،تھانہ ناصرباغ پر فائرنگ کے 7 واقعات پیش آئے ۔
ریگی ماڈل ٹاون،ارمڑ اوربڈھ بیرکےتھاںوں پر فائرنگ کے3،3 واقعات سامنے آئے ، پولیس تھانوں پر 4 آئی ای ڈی دھماکے بھی کئےگئے ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس تھانوں پر حملوں کی 32 ایف آئی آرز سی ٹی ڈی تھانے میں درج کی گئیں ۔
بدھ, جنوری 15, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرٹی وی کے میگا شو (ٹنگ ٹکور) میں معروف رباب نواز امجد ملنگ کی شمولیت
- پشتو فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے کیلئے حکومت کی سرپرستی ضروری ھے، شاہد خان
- پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کی منظوری
- پشاور میں سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی, ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بے نظیر نشوونما پروگرام میں کروڑوں روپے کی سنگین بے ضابطگیاں
- آرمی چیف کا دورہ پشاور، دہشت گردوں کے لیے واضح پیغام
- شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک
- پاراچنار شہر سمیت 100 سے زائد دیہاتوں کو ہر قسم کی سپلائی معطل