مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے بہت سے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق الاحسا میں درجہ حرارت 46 سینٹی تک گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ اس کے ساتھ ہی مدینہ منورہ، نجران، عسیر، باحہ اور جازان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔عمرہ زائرین نے مسجد الحرام میں بارش کےدوران بھی طواف کا سلسلہ جاری رکھا اور اس کے ساتھ ہی لوگ عبادات میں بھی مصروف رہے،جبکہ سعودی محکمہ شہری دفاع کےمطابق دیہی علاقے الموسم میں 3 افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ یاد رہے کہ مکہ مکرمہ میں محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔