Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سعودی عرب کا مؤخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ
    اہم خبریں فروری 18, 2025

    سعودی عرب کا مؤخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    Facebook Twitter Email
    Saudi Arabia's decision to continue supplying petroleum products worth 100 million dollars per month
    سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، وزیراعظم شہباشریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ،وزیراعظم شهبازشريف نے وفاقی کابینہ کو سعودی ولی عہد کے خط سے بھی آگاہ کیا اور بتایاکہ سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔

    وفاقی کابینہ کو وزارتوں میں ای آفس کے نفاذ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 39 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے ۔

    وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ کے سمندری وسائل کے معاہدے پردستخط کی بھی منظوری دی ۔

    کابینہ نے کامران جہانگیر کی بطور ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں ممبر تعیناتی کیلئے 6 ناموں اور صومالیہ کے نیشنل آئیڈینٹٹی سسٹم کے معاہدے میں توسیع کی منظوری دی ۔

    کابینہ نے ڈاکٹرشاہد اسلم مرزا کی بطورایم ڈی کورنگی فشریزہاربراتھارٹی تعیناتی، پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی منظوری دی ۔

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ یں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر بین الاقوامی سمندری پانیوں میں متنوع سمندری وسائل کی حفاظت اور ان کے پائیدار استعمال کی حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون کے تحت بین الاقوامی قانونی معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی، اس اقدام میں پاکستانی ماہی گیروں کو فائدہ پہنچے گا ۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم کی سفارش پر کامران جہانگیر کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی کی منظوری دے دی، کابینہ نے وزارت انسانی حقوق کی سفارش پر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں بطور ممبر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری تعیناتی کے لیے 6 ناموں کو وزیراعظم اور پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کو بھیجنے کی منظوری دے دی ۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

    وفاقی کابینہ نے معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں اور وزارت قومی صحت کی سفارش پر وطیم میڈیکل کالج، راولپنڈی کی رجسٹریشن کے لیے نظر ثانی درخواست قانون کی مطابق کارروائی کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھجوانے کرنے کی منظوری دے دی ۔

    اسی طرح وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سفارش پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی منظوری دے دی ۔

    اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹریبیونل (اپوائنٹمنٹ ، ٹرمز اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز، 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 فروری 2025 کو ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 فروری 2025 کو ہونے والے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ سے شہدا کی تعداد 7 ہوگئی، 2 حملہ آور بھی ہلاک،انتظامیہ
    Next Article دہشتگردی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، پاکستان کی ترقی دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہے، وزیراعظم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.