سوات کے علاقے سیدو شریف میں 26 سالہ نوجوان ابوبکر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گولی اس کے دوست عمران سے چلی، جسے واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نوجوان ابوبکر اپنے دوست کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھا، کہ اچانک گولی چل گئی جو ابوبکر کے جسم میں لگ کر اسے شدید زخمی کر گئی۔ فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عمران کو گرفتار کر کے اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔