پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ون ڈے سیریز کے تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جائیں گے ۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، شیڈول کے مطابق لنکن ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان ایک روزہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے ۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گی ۔