Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ضلع مردان میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے

ضلع مردان میں عید الفطر کے موقع پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے

ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپائو کی طرف سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ضلع میں آتش بازی،ہوائی فائرنگ، کھلونا نما اسلحہ،نہروں، کلپانی نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی کالے شیشوں کے استعمال و فروخت ،ون ویلنگ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 فوری طور پر نافذ ہوگی جو کہ 10دنوں تک برقرار رہے گی۔خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گئی۔ضروری کارروائی کے لئے ضلعی پولیس سربراہ سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو مراسلہ جاری کردیا گیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.