Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سیکورٹی اداروں نے افغانستان سے جدید اسلحہ پاکستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان نےافغانستان کی جانب سے دہشت گردی کی ایک اور کوشش کو سبوتاژ کر دیا۔ پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے پاکستان میں جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنے کی مذموم کوشش ناکام بنا دی۔ اسلحہ افغانستان سے  طورخم کے راستےاسمگل کیا جا رہا تھا۔ افغان ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے امریکی ہتھیار برآمد کر لیے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جدید امریکی ہتھیار دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے برآمد کیے گئے، افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش گرفتار افغان ڈرائیور سے اہم انکشافات متوقع ہیں، برآمد اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین اور مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔  پکڑے گئے ہتھیاروں میں امریکی رائفل گرینیڈ، نائٹ وژن سائٹس اور لیزربیم بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.