سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردای، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔
بنوں: مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جانی خیل کے علاقوں ممتن خیل اور ملک شاہی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ہلاک شرپسندوں کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔