سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں 7 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کیں، فورسز کی کارروائیوں میں 7 خارجی مارے گئے، فورسز نے میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے،2 زخمی ہوئے، اسپین وام میں دوسرے آپریشن کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین بہاری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کلیئرنس آپریشن ہورہا ہے۔ بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔