پشاور (نیوز ڈیسک) صوبائی سیرت کانفرنس کا انعقاد محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ہوا جس کی بھرپور کوریج خیبر نیوز، خیبر ٹیلیویژن، خیبر ڈیجیٹل اور ای ویمپ نے احسن انداز میں کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بارہ ربیع الاول کے موقع پر پشاور میں قومی سیرت کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور نے خصوصی شرکت کی۔ اس کانفرنس میں صوبائی وزرا، کے پی پولیس کے اعلیٰ افسران، ضلعی انتظامیہ بشمول ڈپٹی کمشنر پشاور بھی شریک ہوئے۔
اس اہم مذہبی و سماجی اجتماع میں علمائے کرام، اسلامی دانشوروں، معروف نعت خواں حضرات اور پشاور کی سماجی، عوامی اور دینی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے سیرت النبی ﷺ پر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔