خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے، صوبےکی اپوزیشن جماعتوں نے 21 جولائی کو شیڈول انتخابات میں اپنے امیدوار دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں پیر 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو دستبردار نہ کرنے فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اپوزیشن کے اجلاس میں صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 5 اور 6 کے فارمولا پر ہی عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولاناعطا الرحمٰن اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور حکمت عملی طے کی گئی ۔