Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • چمن: بارڈر ٹیکسی سٹینڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر ايشیا کپ سے باہر کر دیا
    • خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ
    • چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال
    • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
    • سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے
    اہم خبریں

    اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے

    جولائی 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور:
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سینیٹ انتخابات میں متحدہ اپوزیشن حکومت کو سخت مقابلہ دے گی اور کم از کم 50 فیصد نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عباد اللہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی اراکین پارٹی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں اور پس پردہ اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔ ان کے مطابق، "پی ٹی آئی کے لوگ خود ہم سے کہتے ہیں کہ ہمیں اس عذاب سے نکالیں۔”

    انہوں نے واضح الفاظ میں اس تاثر کو مسترد کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے کسی قسم کا خفیہ معاہدہ یا لین دین کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، بعض حلقے محض سیاسی فائدے کے لیے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

    متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی مکمل، 5 نشستوں پر توجہ

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے تین جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ، اور ایک خواتین کی مخصوص نشست پر کامیابی کے لیے ووٹوں کی تقسیم کا واضح فارمولا طے کر لیا ہے۔

    تین جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے اشتیاق امیر مقام، جے یو آئی (ف) کے مولانا طلحہ محمود اور مولانا عطاء الحق درویش کو کامیاب کرانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے دلاور خان کو مکمل حمایت دی جائے گی جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتیں یک آواز ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی یہ حکمت عملی پی ٹی آئی کی عددی برتری کو چیلنج کرنے اور سینیٹ میں مؤثر نمائندگی یقینی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

    🏛 مخصوص نشستوں پر حلف برداری، پی ٹی آئی قیادت کی بیٹھک متوقع

    دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے معاملے نے سیاسی ماحول مزید گرم کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت مشاورت کر رہی ہے اور آئندہ دو روز میں اسمبلی اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے، جس میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

    پی ٹی آئی کی "بڑوں کی بیٹھک” میں یہ فیصلہ زیر غور ہے کہ اسمبلی اجلاس طلب کر کے حلف برداری کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ پارٹی کی عددی برتری برقرار رکھی جا سکے۔

    سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل خیبرپختونخوا کا سیاسی میدان مزید گرم ہو سکتا ہے، جبکہ اپوزیشن کے دعوے اور پی ٹی آئی کی اندرونی کشمکش اس صورتحال کو مزید غیر یقینی اور دلچسپ بنا رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
    Next Article برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    Web Desk

    Related Posts

    چمن: بارڈر ٹیکسی سٹینڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    ستمبر 18, 2025

    خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 18, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال

    ستمبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    چمن: بارڈر ٹیکسی سٹینڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    ستمبر 18, 2025

    سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر ايشیا کپ سے باہر کر دیا

    ستمبر 18, 2025

    خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 18, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال

    ستمبر 18, 2025

    خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.