Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جنوری 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    • پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘
    • پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ
    • صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر
    • تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
    • پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس
    • پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر
    • چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، جانی نقصان نہیں ہوا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی اقدامات کےخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد تمام جماعتوں کی حمایت سے منظور
    اہم خبریں

    بھارتی اقدامات کےخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد تمام جماعتوں کی حمایت سے منظور

    اپریل 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Senate passes resolution condemning Indian actions with support from all parties
    بھارت کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی پر قابل احتساب بنایا جائے، قرارداد کا متن
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارتی جارحیت اور اقدامات کے خلاف سینیٹ سے مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی، اپوزیشن سمیت سینیٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے قرارداد کی مکمل حمایت کی ۔

    اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قراردار ایوان بالامیں پیش کی جسے متفقہ طور پر  منظور کیا گیا۔

    قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلگام میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے، بھارت نے پاکستان پر حملہ کا بے بنیاد الزام لگایا اور غیر قانونی طور پر سندھ طاس معاہدہ کو معطل کیا ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر کسی حملہ کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی پر قابل احتساب بنایا جائے، قرارداد میں پہلگام واقعے پرپاکستان پرالزام تراشی کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

     اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ویسا ہی جواب ملے گا جیسا ماضی میں ملا، پہلے بھی جواب دیا تھا اور اب بھی بتا دیا ہے پہلے سے تگڑا جواب ملے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکتوں کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں لیکن بھارت نے معمول کے مطابق پاکستان پر الزام لگایا ۔

    انہوں نے کہا کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا جس میں پاکستان نے بھارت کے مقابلے دو اقدامات زیادہ اٹھائے ہیں، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے والے بھارتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، یہ پانی پاکستان کے عوام کی لائف لائن ہے ۔

    انہوں نے واضح کیا کہ واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کر دیا جائے گا، سارک ویزا سکیم کے تحت جو بھارت کے لوگ پاکستان میں موجود ہیں 48 گھنٹوں میں نکل جائیں تاہم سکھ یاتریوں کو نہیں روکا جائے گا۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے سب سے پہلے حملہ سندھ طاس معاہدے پر کیا اور قومی سلامتی کمیٹی نے متفقہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو جنگ قرار دے دیا، قومی سلامتی کمیٹی نے جواباً تمام معاہدوں کو معطل کرنے کا کہا، سارک ویزوں کو انڈیا نے منسوخ کر دیا ہم نے بھی سکھ یاتریوں کے علاوہ سب کے ویزے منسوخ کر دیے ۔

    وزیرخارجہ نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کا دورہ ڈھاکا منسوخ کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کیے گئے دورہ افغانستان کے بارے میں ایوان کو پھر کبھی آگاہ کروں گا مگر یہ بتادینا چاہتاہوں کہ افغانستان میں کھڑے ہوکر افغان ہم منصب امیر خان متقی کو باور کرایا ہے کہ نہ پاکستان کیخلاف سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کی جائے گی نہ افغانستان ی زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونی چاہیے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوئٹہ: بی ڈی ایس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
    Next Article قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، صدر مملکت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026

    تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف

    جنوری 20, 2026

    پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

    جنوری 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

    جنوری 20, 2026

    پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘

    جنوری 20, 2026

    پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ

    جنوری 20, 2026

    صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر

    جنوری 20, 2026

    تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف

    جنوری 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.