اسلام آباد: (سیار علی شاہ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینئر سفارتکار آمنہ بلوچ نے 33 ویں سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا گیا کہ آمنہ بلوچ ایک تجربہ کار اور منجھی ہوئی سفارتکار ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے کہنا ہے کہ آمنہ بلوچ نے پاکستان اور بیرون ممالک کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائی ہیں، وہ چین میں پاکستان کی قونصل جنرل رہ چکی ہیں اور اسی طرح یورپی یونین، بیلجیم اور ملائشیا میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں۔
بیان کے مطابق آمنہ بلوچ سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے بعد پاکستان کی دوسری خاتون سفارتکار ہیں جو بحیثیت سیکرٹری خارجہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی ۔
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ 22 گریڈ کی افسر آمنہ بلوچ کو سائرس قاضی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیکرٹری خارجہ تعینات کیا گیا ہے۔ آمنہ بلوچ نے اپنے عہدہ کا باقاعدہ جارچ سنبھال لیا ہے۔