اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف سات دن باقی رہ گئے ہیں۔ پاکستان حکومت نے ان افراد کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
23 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 876,576 تک پہنچ چکی ہے، اور انخلا کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس دوران کسی بھی فرد کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، اور انخلا کے عمل کو پرامن طریقے سے انجام دیا جائے گا۔
پاکستانی حکومت نے واپس جانے والوں کے لیے خوراک، صحت کی سہولتوں اور دیگر ضروریات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ ان کی واپسی آسان اور محفوظ ہو۔
حکومت کی جانب سے سخت خبردار کیا گیا ہے کہ 31 مارچ کے بعد ملک چھوڑنے میں ناکامی پر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس فیصلے کو عالمی سطح پر پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی اور افغان پناہ گزینوں کے معاملے میں پاکستان کے موقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔