پشاور ( حسن علی شاہ ) جنوبی خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والا ایک مترنم گلوکار شاہ فاروق جو پشتو موسیقی میں اپنی مثال آپ ہے۔
دنیا بھر میں جہاں جہاں پشتون عرصہ دراز سے مقیم ہیں ان ممالک میں خیبر ٹیلیویژن کے پروگرام خصوصا ڈرامے اور موسیقی پشتونوں کا اولین انتخاب بن گیا ہے۔ اگر پشتو موسیقی اور گلوکاروں کے حوالے بات کی جائے تو ان میں 90 فیصد گلوکاروں کو خیبر ٹیلیویژن نے شناخت کے علاوہ مقبولیت بھی بخشی ان میں شاہ فاروق کا نام بھی قابل ذکر ہے۔
یہ مترنم ہنرمند خبیر پختونخواہ کے ضلع بنوں سے تعلق رکھتا ہے۔ خوش آواز خوبرو شاہ فاروق مڈل ایسٹ، قطر، کویت، سعودی عرب اور افغانستان میں بھی جانا اور مانا جاتا ہے۔ شاہ فاروق کے رومانٹک اور فوک گیت زیادہ تر مسافروں میں بہت پسند کئے جاتے ہیں انکے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔