بھارتی اداکار اور بالی وڈ کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے ایک سال میں پچیس ارب روپے کما کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق 2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب ترین سال رہا ہے جس میں انہوں نے تین کامیاب فلمیں پیش کیں۔ شاہ رخ خان نے جنوری میں فلم ‘ پٹھان’ پیش کی جس نے شاندار بزنس کیا جبکہ ان کی فلم جوان بھی ان کے مداحوں کو بہت پسند آئی تھی۔
شاہ رخ خان نے سال 2023 کا اختتام ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ‘ڈنکی’ پر کیا جس نے سینما سکرین پر بڑا بزنس کیا اور خوب کمائی کی۔ مجموعی طور پر تینوں فلموں نے مل کر ایک سال میں پچیس ارب روپے کا بزنس کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ایک سال میں 25 ارب کمانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔