شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کا ایک کلپ پر وائرل ہورہا ہےجس میں میزبان نے ان سے سوال کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی قیادت کا تجربہ کیسا ہے؟
اس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا آسان نہیں ہے یہ بسترپھولوںکانہیں ہے
تفصیل سے اپنی بات کو بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم پرفارم نہ کرے تو تمام تر ذمہ داری کپتان پر ڈالی جاتی ہے، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ایک کپتان کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں کیونکہ میڈیا ،سلیکشن کمیٹی ، بورڈ اور شائقین کرکٹ سب کا سامنا وہ ہی کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ساری چیزیں لے کر چلنا مشکل ہے لیکن اگر آپ کی مینجمنٹ اچھی ہے تو ایک کپتان کے توڑ پر آپ یہ ساری ذمہ داریاں بہت احسن طریقے سے نبھا سکتے ہیں