پولیس کے مطابق ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر نفری پولیس کی گاڑیوں پر علاقہ دوہ خواڑو شیکولے موڑ حدود تھانہ چوگا میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ہوا ہے ۔
شانگلہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہے ۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دھماکے میں سپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیویٹ گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے تھانہ چوگا کی پولیس پوسٹ شیکولے پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،
نصف شب دہشتگردوں نے پولیس پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔
پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی شرپسندو ں اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا،پولیس کے بروقت اور فوری رسپانس سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے ۔