Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ: 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ

سندھ میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے

ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک  تمام نجی وسرکاری اسکول،کالج اور تمام جامعات بند رہیں گی۔سندھ میں تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے 9 چھٹیاں بچے  انجوائے کریں گے،اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کی چھٹی، اسی طرح 9 فروری کے بعد پھر 10 اور 11 کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی،سندھ میں 5 فروری کو کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میںسندھ میں نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نےچھٹیوں کی سمری منظور کرلی ہے۔پچھلے روز عام انتخابات کے سلسلے میں پنجاب کابینہ نے تمام اسکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات شیڈول ییں جس کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.