سندھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جدھر ظالم وڈیرے نے اپنی زمینوں میں گھسنے والے گدھے کی ٹانگٰ کو کاٹ دیاـ
متاثرہ گدھے کے مالک کے مطابق یہ ہماری روزی روٹی کا واحد ذریعہ تھا میرا بیٹا گدھا گاڑی چلا کر روزی روٹی کماتاہے،گزشتہ رات میرا گدھا وڈیرے کے زمینوں میں چلا گیا تھا جس کے بعد بااثر زمیندار اور اس کے بیٹے نے غصہ میں آکر ہمارے گدھے کی ٹانگ کو کاٹ دیاـ
گدھے کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے وڈیرے کے خلاف تھانہ رادھن کی پولیس کو مطلع کر دیا ہے لیکن ابھی تک پولیس نے کسی قسم کی کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی ہے۔اسی وجہ سے ہم گدھے کو تھانے میں ہی چھوڑ آئے ہیں ـدوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ ہمیں صرف مطلع کیا گیا ہے،کوئی ایف آئی آر درج نیہں کروائی گی ـاسی لیے ہم نے ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی کروائی عمل میں نہیں لائی ہے۔