پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، مہمان ٹیم کے 195 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 19ویں اوور میں 139 رنز بنا سکی ۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ہہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ریزا ہینڈرکس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی ۔
جیارجے لینڈے نے 36، ٹونی ڈی زورزے 33 اور کونٹن ڈی کوک نے 23 رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب2، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ او ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم18.1 اوورز میں 139 رنز بنا سکی ، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ صائم ایوب نے 37 اور محمد نواز نے 36 رنز کی اننگز کھیلی ۔
صاحبزادہ فرحان 24، بابراعظم صفر، کپتان سلمان علی آغا 2، عثمان خان 12، حسن نواز3، فہیم اشرف ایک، شاہین شاہ آفریدی 4 اور نسیم شاہ 9 رنز بنا سکے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوچ 4 جارجے لینڈے 3 اور لیزاد ویلیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

