خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم خان سواتی ایک روزہ دورہ پر مہانڈری اور ناران گئے.
سپیکر بابر سلیم خان سواتی نے مہانڈری میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا. ضلع مانسہرہ کے تعمیراتی محکموں کے افسران بھی سپیکر کے ہمراہ تھے جنھوں نے بابر سلیم خان کو ہونے والے کاموں سے آگاہ کیا سپیکر نے متعلقہ افسران کو بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کے احکامات دئیے.
بعد ازاں سپیکر خیبرپختونخوا سیاحتی مقام ناران بھی گئے جہاں پر ہوٹل ایسوسی ایشن ناران نے ان سے ملاقات میں ہوٹل انڈسٹری پر لاگو مختلف ٹیکسزز کو کم یا ختم کرنے کے مطالبات پیش کئے. جنھیں سپیکر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور سے ملاقات کے بعد نظر ثانی کا وعدہ کیا.دورے کے دوران مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب اور ایم پی ایز اکرام غازی و منیر حسین لغمانی بھی ہمراہ تھے۔