Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, دسمبر 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں CAIDS-2025 کامیابی سے اختتام پذیر
    • ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان ‘وِنر’ اور بھارت ‘لوزر’ قرار
    • بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف بڑا آپریشن
    • یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔۔۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔ برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی 101 ویں سالگرہ خاموشی سے گزرگئ
    • بیٹھک بدستور ناظرین میں مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب ملک جی اور چند زیب کی جوڑی بیٹھک کی جان ھے۔۔۔۔۔
    • ابو دے وڑینہ پاڑہ لالیہ مازدیگردے۔۔ فوک گکوکارہ قمروجان بھی دنیا سے رخصت ھوگیئں۔۔۔
    • عروج وزوال۔۔ نثارعادل کا کل اور آج ۔۔۔ نوجوان نسل انک0و نہیں جانتی ۔۔۔۔
    • بابائے غزل کا فرزند ھونے پہ فخر کرتا ھوں انکی زیر سرپرستی بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔۔ ۔۔۔۔ وصال خیال
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی میں دہشتگردی کے واقعے پر چینی سفارتخانے کا بیان سامنے آ گیا
    اہم خبریں

    کراچی میں دہشتگردی کے واقعے پر چینی سفارتخانے کا بیان سامنے آ گیا

    اکتوبر 7, 2024Updated:اکتوبر 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی میں دہشتگردی کے واقعے پر چینی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی عملےکی گاڑی پر حملہ کیا گیا، حملے میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ کچھ مقامی شہری بھی متاثر ہوئے۔

    چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ‎پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دہشتگرد حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ‎ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ ‎پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے۔

    وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ائیر پورٹ ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں دو چینی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، متاثرہ خاندانوں، بشمول چینی باشندوں، پاکستانیوں کیلئے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمی چینی باشندے کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے، یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا نہیں رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی قیادت کے اعلان کے بغیر ہی کارکنان نے مایوس ہوکر ڈی چوک سے احتجاج ختم کردیا
    Next Article اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف بڑا آپریشن

    دسمبر 25, 2025

    وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8,404 ارب روپے ادا کر چکا، وفاقی وزارت خزانہ

    دسمبر 20, 2025

    9 مئی حملوں کے مزید کیسز کا فیصلہ جاری، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رِفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں CAIDS-2025 کامیابی سے اختتام پذیر

    دسمبر 25, 2025

    ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان ‘وِنر’ اور بھارت ‘لوزر’ قرار

    دسمبر 25, 2025

    بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف بڑا آپریشن

    دسمبر 25, 2025

    یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔۔۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔ برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی 101 ویں سالگرہ خاموشی سے گزرگئ

    دسمبر 24, 2025

    بیٹھک بدستور ناظرین میں مقبولیت برقرار رکھنے میں کامیاب ملک جی اور چند زیب کی جوڑی بیٹھک کی جان ھے۔۔۔۔۔

    دسمبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.