اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھیج دی،مشترکہ اجلاس میں مدارس بل ایک بار پھر پیش کیے جانے اور منظوری کا امکان ہے۔
اخبار خیبر کے مطابق پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئے بل پر حکومت اور جے یو آئی (ف) کی مشاورت جاری ہے ۔
یاد رہے کہ حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس بل پر تنازع برقرار ہے، پارلیمنٹ سے مدارس بل منظور ہوکر صدر کے پاس پہنچا تو انہوں نے اعتراض عائد کرکے اسے واپس کردیا ۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اب پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں ایک بار پھر مدارس بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔