Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع
    • جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، حملہ آور 2 دہشتگرد ہلاک
    • 27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور
    • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک
    • بلوچستان میں دفعہ 144نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی
    • 27ویں ترمیم میں وفاق کی مضبوطی، ملکی مفاد اور گورننس بہتر بنانے کیلئے ہے، یہ مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی

    دسمبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    SCP gives conditional permission to military courts to pronounce verdicts on accused
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے  فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی۔آئینی بینچ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔ 

    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں  عدالت نے آج فوجی عدالتوں کے سوا دیگر تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔  جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آج صرف فوجی عدالتوں والا مقدمہ ہی سنا جائے گا۔

    سماعت کے آغاز پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پہلے اس نکتے پر دلائل دیں کہ آرمی ایکٹ کی کالعدم دفعات آئین کے مطابق ہیں۔ کیا آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے ہر شخص کو اس کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے؟

    جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ پہلے بتائیں عدالتی فیصلے میں دفعات کالعدم کرنے کی وجوہات کیا ہیں؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اس پہلو کوبھی مدنظر رکھیں کہ آرمی ایکٹ 1973کے آئین سے پہلے بنا تھا۔

    وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں خرابیاں ہیں، جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلے کو اتنا بے توقیر تو نہ کریں کہ اسے خراب کہیں، جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ معذرت خواہ ہوں میرے الفاظ قانونی نوعیت کے نہیں تھے۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کل بھی کہا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی تفصیلات فراہم کریں۔ فی الحال تو ہمارے سامنے معاملہ صرف کورکمانڈر ہاؤس کا ہی ہے۔ اگر کیس صرف کور کمانڈر ہاؤس تک ہی رکھنا ہے تو یہ بھی بتا دیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تمام تفصیلات آج صبح ہی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات باضابطہ طور پر متفرق درخواست کی صورت میں جمع کراؤں گا۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ جن دفعات کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ان کے تحت ہونے والے ٹرائل کیا کیا ہوگا؟ 9 مئی سے پہلے بھی تو کسی کو ان دفعات کے تحت سزا ہوئی ہوگی۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ عمومی طور پر کالعدم ہونے سے پہلے متعلقہ دفعات پر ہونے والے فیصلوں کو تحفظ ہوتا ہے، جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ یہ تو اُن ملزمان کے ساتھ تعصب برتنے والی بات ہوگی۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے   قرار دیا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔  آئینی بینچ نے کہا کہ جن ملزمان کو سزاؤں میں رعایت مل سکتی ہے وہ رعایت دے کر رِہا کیا جائے۔ جن ملزمان کو رِہا نہیں کیا جا سکتا انہیں سزا سنانے پر جیلوں میں منتقل کیا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو مرکز میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان
    Next Article خیبر ٹی وی تمام فنکاروں کا دوسرا گھر ھے۔ وصال خیال
    Web Desk

    Related Posts

    لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

    نومبر 10, 2025

    جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، حملہ آور 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 10, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لوئر دیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

    نومبر 10, 2025

    جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، حملہ آور 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 10, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 10, 2025

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 10, 2025

    بلوچستان میں دفعہ 144نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

    نومبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.