Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 6, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
    • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی
    • ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے
    • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نیا پروسیجر 2025 جاری کردیا
    • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر
    • حضرت امام حسین علیہ السلام نے باطل کے خلاف ابدی جدوجہد کی علامت قائم کی،صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر خصوصی پیغام
    • ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں ،خواتین سمیت متعدد افراد لاپتہ، تلاش جاری
    • ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نیا پروسیجر 2025 جاری کردیا
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نیا پروسیجر 2025 جاری کردیا

    جولائی 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Supreme Court Practice and Procedure Committee issues new procedure 2025
    کمیٹی بینچز کی تشکیل باقاعدہ بنیاد پر کرے گی، ترجیحاً ماہانہ یا ہر 15 روز میں کرے گی، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نیا پروسیجر جاری کردیا، چیف جسٹس يحیٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا، ایکٹ کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے ۔

    اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں ۔

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کمیٹی کا اجلاس جب چاہیں طلب کر سکتے ہیں، اجلاس فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سےطلب ہوسکتا ہے جبکہ اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کی موجودگی کو لازم قراردیا گیا ہے ۔

    عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی بینچز کی تشکیل باقاعدہ بنیاد پر کرے گی، ترجیحاً ماہانہ یا ہر 15 روز میں کرے گی ۔

    اعلامیے کے مطابق ایک بار تشکیل پانے والے بینچ میں ترمیم ممکن نہیں جب تک یہ طریقہ کار اس کی اجازت نہ دے جبکہ کمیٹی میں چیئرمین یا رکن کی تبدیلی بینچ کی تشکیل کو غیر قانونی نہیں بنائے گی ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس ملک سے باہر ہوں یا دستیاب نہ ہوں تو خصوصی کمیٹی تشکیل دے سکتے ہیں، کمیٹی جج کی بیماری،وفات، غیر موجودگی یا علیحدگی کی صورت میں ہنگامی طور پر بینچ میں تبدیلی کر سکتی ہے ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی فیصلوں کو تحریری طور پر ریکارڈ کرنا اور وجوہات درج کرنا لازمی ہوگا جبکہ ایسی تبدیلیاں کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار ہر اجلاس، فیصلے اور تبدیلی کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھے گا، کمیٹی کو اختیار ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً ان ضابطوں میں ترمیم کر سکتی ہے، یہ ضابطے دیگر قواعد پر بالادست ہوں گے جب تک یہ مؤثر ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر
    Next Article ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    جولائی 6, 2025

    خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    جولائی 6, 2025

    ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے

    جولائی 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    جولائی 6, 2025

    خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    جولائی 6, 2025

    ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے

    جولائی 6, 2025

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نیا پروسیجر 2025 جاری کردیا

    جولائی 6, 2025

    خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر

    جولائی 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.