سوات میں الیکشن کیلئَے پولنگ اور پریزائڈنگ افسر کی ٹریننگ کے بعد سیکورٹی ڈیوٹی دینے پر ایل ایچ ڈبلیو نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نا ہی سیکورٹی دے سکتے ہیں نالوگوں کی تلاشی لے سکتے ہیں
لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے،مین سیدو شریف روڈ کو بھی اس دوران مظاہرین نے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ ہمیں پولنگ سٹیشنز میں سیکورٹی کی ڈیوٹیاں دی گئی ہیں،حالانکہ ہمیں ٹریننگ پریزائڈنگ افسر اور پولنگ کی دی گئی تھی۔
مظاہرین نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ چار مرد پولیس کے ساتھ ایک ایل ایچ ڈبلیو ڈیوٹی دے گی، ڈیوٹیاں ہماری دور دراز علاقوں میں لگائی گئیں ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ایل ایچ ڈبلیوز نے احتجاج کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہم سے مردوں کے کام لئے جا رہے ہیں، ہم نا ہی سیکورٹی دے سکتے ہیں نالوگوں کی تلاشی لے سکتے ہیں