Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹی20ورلڈکپ:نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی20ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں  یوگینڈا کو نیوزی لینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

میچ میں یوگینڈا نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 41 رنز کا آسان ہدف دیا، جس کو نیوزی لینڈ نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں یوگینڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جبکہ یوگینڈا کے ٹاپ اسکور رکینیت ویسوا صرف 11 رنز بنا کر نمایا رہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی  ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساؤتھی نے 3 جبکہ سینٹینر، ٹرینٹ بولٹ اور رویندرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کردیا۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ اور امریکا کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کی وجہ سے پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفر  پہلے راؤنڈ میں ہی تمام ہوگیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.