Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, فروری 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہائی فورس کا اعلان،سیاسی وفاداری یا تصادم کا حتمی فیصلہ ؟
    • امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کا نفاذ کالعدم قرار دیدیا
    • وزیراعظم شہبازشریف کی امریکہ میں عالمی رہنماوں سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں توجہ کا مرکز بن گئیں
    • اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
    • خودمختار ساوی کی انسان دوستی قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے، پروفیسر تہمیداللہ
    • پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے
    • آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بڑا انکشاف، پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی
    • خودمختار ساوی کے ذریعے پشاور کے 50 مستحقین میں رمضان پیکیج تقسیم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ٹی20 ورلڈ کپ:آسٹریلیا اور بھارت کا اہم میچ،کس کی ہوگی جیت؟
    اہم خبریں

    ٹی20 ورلڈ کپ:آسٹریلیا اور بھارت کا اہم میچ،کس کی ہوگی جیت؟

    جون 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    T20 World Cup The important match between Australia and India, who will win
    Share
    Facebook Twitter Email

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ ہوگا۔اس اہم ترین میچ کے دوران بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے اور اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو آج آسٹریلیا باہر ہو سکتا ہے۔

    آج سینٹ لوشیا میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا نہایت ہی اہم ترین میچ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ڈیرن سمی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے فائنل سے پہلے ہی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔تاہم آج کے میچ میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی بھی ہے۔ اگر یہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوتا ہے کہ تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ یہ بارش بھارت کے لیے پلس پوائنٹ ثابت ہوگی کیونکہ بغیر کھیلے ہی بھارت کو ایک پوائنٹ ملنے سے اس کے پوائنٹس 5 ہو جائیں گے اور وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا، لیکن اس کے برعکس مشکل آسٹریلیا کے لیے کھڑی ہو جائے گی۔

    کینگروز جن کے ابھی تک صرف دو پوائنٹس ہیں، میچ واش آؤٹ ہونے کے باعث اس کے تین پوائنٹ ہو جائیں گے اور اس کے مستقبل کا دارومدار کل کے میچ پر ہوگا۔ اور اگر کل افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا تو اس کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں سابق عالمی چیمپئن ایونٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ اس کے ساتھ ہی افغان ٹیم سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لے گی جبکہ نتیجہ مختلف ہونے کی صورت میں افغانستان کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب مکمل طور پر چکنا چور ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا ناک آؤٹ مرحلہ کھیلے گا۔لیکن اس کے برعکس اگر آج کی طرح کل کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا تو پھر اس صورت میں آسٹریلیا اور افغانستان دونوں کے پوائنٹس تین تین ہو جائیں گے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے فیصلہ رن ریٹ پر کیا جائے گا۔

    جبکہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ میں آسٹریلیا افغانستان سے بہت ہی اوپر ہے اور دونوں میچز نہ ہونے کی صورت میں کینگروز بھی فائنل فور میں اپنی جگہ بنا لیں گے۔آج کے میچ کے حوالے سے آسٹریلیا اور بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں باہمی مقابلوں کا اگر سابقہ ریکارڈ کو دیکھا جائے تو اس میں بھارت کا پلڑا کافی بھاری نظر آتا ہے۔اب تک دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں پانچ میچز کھیل رکھے ہیں۔ ان میں سے تین بھارت نے اپنے نام کیے جبکہ اس کے برعکس آسٹریلیا نے دو فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی میں افغان ڈکیت گینگ پکڑا گیا
    Next Article پاکستان میں عاشورہ 2024:ممکنہ تاریخوں کا انکشاف
    Mahnoor

    Related Posts

    امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کا نفاذ کالعدم قرار دیدیا

    فروری 20, 2026

    پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے

    فروری 20, 2026

    آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بڑا انکشاف، پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی

    فروری 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہائی فورس کا اعلان،سیاسی وفاداری یا تصادم کا حتمی فیصلہ ؟

    فروری 20, 2026

    امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کا نفاذ کالعدم قرار دیدیا

    فروری 20, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کی امریکہ میں عالمی رہنماوں سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں توجہ کا مرکز بن گئیں

    فروری 20, 2026

    اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    فروری 20, 2026

    خودمختار ساوی کی انسان دوستی قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے، پروفیسر تہمیداللہ

    فروری 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.