Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    • عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت
    • ترک صدر طیب اردوان کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت
    • دنیا نے بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، وزیر دفاع
    • ملک میں پرائمری سکولوں کی سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ٹی20 ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ بورڈ کا انوکھا انداز سب کو بھا گیا
    اہم خبریں

    ٹی20 ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ بورڈ کا انوکھا انداز سب کو بھا گیا

    اپریل 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    T20 World Cup The unique style of the New Zealand board has blown everyone away
    Share
    Facebook Twitter Email

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ بورڈ نے انوکھا انداز اپنایا جوکہ سب کو بھا گیا۔

    نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے انہوں نے انتہائی انوکھا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 32 دن کے بعد شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔اس کے لیے انہوں نے تاہم این زیڈ سی نے جو منفرد طریقہ اختیار کیا اس نے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بچوں کے ذریعے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرایا ہے،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    اس وائرل ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان روایتی طور پر کرکٹ بورڈ کے حکام نہیں بلکہ ان کی جگہ نیوزی لینڈ ٹیم کی جرسی پہنے دو بچے اس کا اعلان کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے دو دن قبل این زیڈ سی نے انوکھے انداز میں کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ترجمان این زیڈ سی کے مطابق اینگس اور متلڈا نامی یہ دونوں بچے آکلینڈ کے مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ایک روزہ عالمی کپ کے لیے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم کے اعلان کیلیے انوکھا انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔گزشتہ سال نیوزی لینڈ ٹیم  کے کھلاڑیوں کی بیگمات اور ان کے ساتھ بچوں نے ان کے ناموں کا اعلان کیا تھا  جس کی ویڈیو کیوی بورڈ نے خود جاری کی تھی۔بچوں سے ٹیم کا اعلان کرانے پر سوشل میڈیا صارفین نیوزی لینڈ بورڈ کے اقدام کو سراہ رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے لیے 30 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 32 روز کے بعد یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleروس یوکرین جنگ میں ایک بار پھر شدت آگئی
    Next Article نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
    Mahnoor

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025

    عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ

    جون 30, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت

    جون 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.