Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, دسمبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک
    • یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • تاجکستان کی افغان طالبان کو سخت دھمکی
    • پی ٹی آئی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے،خواجہ آصف
    • ايشز سيريز، چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیمیں پہلی اننگز میں آوٹ
    • لاہور: 9 مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
    • متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے
    • بھارتی کرکٹرز نے معافی مانگ لی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تحریک انصاف نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا،عطا تارڑ
    اہم خبریں

    تحریک انصاف نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا،عطا تارڑ

    اگست 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Information minister
    Tehreek-e-Insaf presented Sheikh Mujib as a hero, Ata Tarar
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کہ حکومت پاکستان اور عوام بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بنگلا دیش کے لوگوں نے عزم اور حوصلہ دکھایا ہے۔ بنگلہ دیش کے لوگ باہر نکلے۔ بنگلادیش کے لوگوں کے عزم کو سراہتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ 1971ء کے حوالے سے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر بات ہونی چاہیے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوا ہے۔ آئین کے مطابق آزاد امیدوار 3 دونوں میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنتا ہے۔ کیا آزاد رکن کے حلف نامے کو منسوخ کیا جا سکتا ہے؟

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ممبر بل کے ذریعے رول کو قانون میں تبدیل کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے 2 معزز ججز نے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو بنایا، اپنا موازنہ شیخ مجیب سے کیا۔ یو ٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔ یو ٹرن نہ لے تو وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کہلا ہی نہیں سکتا۔ آپ کا کوئی دین ایمان ہے؟

    وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بیرسٹر گوہر نے شہباز شریف کو حسینہ واجد سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔ تحریک انصاف نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ٹیلی وژن پر آ کر کہا کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں جب شیخ مجیب کے مجسمے گرائے گئے تو کہتے ہیں کہ دیکھیں عوام نے کیا کیا۔ ان کی جماعت نے یہاں شیخ مجیب کا بیانیہ بنایا اور ہیرو ڈیکلیئر کیا۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا  تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کو ہیرو ڈیکلیئر کرنے کی پوسٹیں لگائی گئیں۔ ایک مجسمہ گرنے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا بیان بدل لیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ رجیم تھا جس نے بنگلا دیش میں تقسیم پیدا کی تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی بھی تقسیم پیدا کرنے کے قائل ہیں۔ قول و فعل میں تضاد کی ڈگری یو ٹرن کے بادشاہ کو دینی چاہیے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے اسلام تک کو استعمال کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر
    Next Article چین، سعودیہ، امارات کا پاکستان کا 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر اتفاق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 26, 2025

    یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    دسمبر 26, 2025

    تاجکستان کی افغان طالبان کو سخت دھمکی

    دسمبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 26, 2025

    یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    دسمبر 26, 2025

    تاجکستان کی افغان طالبان کو سخت دھمکی

    دسمبر 26, 2025

    پی ٹی آئی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے،خواجہ آصف

    دسمبر 26, 2025

    ايشز سيريز، چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیمیں پہلی اننگز میں آوٹ

    دسمبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.