Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 21, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک
    • فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    • بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
    • کےٹو کا پشاور جنکشن  دیکھئے زکی الرحمان کے ساتھ ھفتہ کی شام 8 بجے۔
    • نشتر ہال پشاور میں اسمائے حسنیٰ کی پینٹنگز کی نمائش پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائیٹرز اینڈ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعقاد
    • جہیز ایک لعنت نہیں مگر ھم نے ھوس زر میں اسے لعنت بناڈالا۔ بخت روان ایڈووکیٹ کا خیبر مارننگ شو اظہار خیال۔۔۔
    • دنیا بھر میں پشتون فنکاروں کو خیبرٹیلی ویژن کے حوالے جاندار مانا جاتا ھے۔۔۔ ماسٹر رحیم گل۔۔
    • سندھ پولیس آفیسر چوھدری اسلم شہھید بننے والی فلم میں سنجے ڈٹ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت سے کشیدگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم سے اهم ملاقاتیں
    اہم خبریں

    بھارت سے کشیدگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم سے اهم ملاقاتیں

    اپریل 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Tensions with India: Interior Minister Mohsin Naqvi holds important meetings with Maulana Fazlur Rehman and Hafiz Naeem
    وزیر داخلہ نے دونوں رہنماوں کو بھارتی اقدامات پر پاکستان کے موقف اور فیصلوں پر اعتماد میں لیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، وزیر داخلہ نے دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھارتی اقدامات پر پاکستان کے موقف اور فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا ۔

    وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس دوران   پاک بھارت کشیدگی، مسئلہ فلسطین اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا ۔

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہوجائے گا ۔

    دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمٰن کو بھی نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں سے آگاہ کیا ۔

    حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے، لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، امیر جماعت اسلامی نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleزیارت:سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے ساتھ جھڑپ میں 7 دہشتگرد ہلاک
    Next Article عالمی بینک کی جانب سےپاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 21, 2025

    فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نومبر 21, 2025

    بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 21, 2025

    فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نومبر 21, 2025

    بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 21, 2025

    کےٹو کا پشاور جنکشن  دیکھئے زکی الرحمان کے ساتھ ھفتہ کی شام 8 بجے۔

    نومبر 21, 2025

    نشتر ہال پشاور میں اسمائے حسنیٰ کی پینٹنگز کی نمائش پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائیٹرز اینڈ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعقاد

    نومبر 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.