بنوں کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی کارروائیاں جاری ہیں، تھانہ ہوید کی حدود میں خالی پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، دوسری جانب بکاخیل میں مروت کنال روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔
بنوں: ذرائع کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے حسن خیل خیراکی میں پولیس کی کالی چوکی کو بارودی مواد سے اڑادیا گیا، چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندو نے چوکی میں بارودی مواد نصب کیا تھا، بارودی مواد کے دھماکہ سے چوکی تباہ ہوگئی ۔
دوسری جانب علاقہ بکاخیل میں مروت کنال روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مسلح افراد کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں ۔