سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناکر6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کو دہشت گردوں کو محصور کرلیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ۔
سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کار روائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرادیں ۔
ذرائع کے مطابق قریبی گھر کی منہدم ہونے سے معصوم شہریوں کی شہادتوں اور ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 دہشتگردوں کو مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا جبکہ ان کے دیگر ساتھی دہشتگردوں کو قبضے میں لے کر محصور کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام دہشتگردوں کا صفایا کرنے تک فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا ۔