Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیربھٹو کی 16 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان اورمسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیربھٹو کی 16 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

ذوالفقارعلی بھٹو کی بیٹی،بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔جون 1972 میں بے نظیر کی سیاسی تربیت کا آغاز ہوا،وہ اپنے والد کے ساتھ شملہ گئیں۔والد کی موت کےبعد 1986 میں فاتحانہ طور پر پاکستان میں داخل ہوئیں۔سیاسی آزمائشوں کا بہادری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا،1988 میں بے نظیر وزیراعظم بنیں،اسی نشست پر جس پر ان کے والد تھے۔

حکومت سے برطرف ہونے کے بعد، وہ 1993 میں دوسری بار وزیر اعظم بنیں،اور 1996 تک اس عہدے پر رہیں،پرویز مشرف دور میں پاکستان چھوڑنے کے بعد انہوں نے اپنا وقت لندن اور دبئی میں گزارا.17 اکتوبر 2007 کو بے نظیر دوسری جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس آئیں۔18اکتوبر دو ہزار سات کو سانحہ کارساز کے بعد بھی بے نظیر بھٹو خطرات کو خاطر میں نہ لائیں،اور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

دوماہ قبل دہشت گرد حملے کے باوجود بےنظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ راولپنڈی جلسہ گاہ پہنچی،جلسہ کے اختتام پر خودکش حملےمیں انھیں شہید کردیا گیا۔محترمہ فاطمہ جناح کے بعد بےنظیر بھٹو وہ واحد رہنما تھیں،جنہوں نے خواتین کو عملی سیاست میں آنے کا حوصلہ دیا،اور اسمبلی کے ایوانوں تک پہنچایا۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت و کردار آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.