ورلڈبینک کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025ء میں معاشی نمو بہتر اور مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی، سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2026ء میں پاکستان کی معاشی گروتھ 3.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2027ء میں معاشی شرح نمو 4.5 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ صنعتی شعبے کی بحالی اور سرمایہ کاری سے معیشت کو تقویت ملے گی۔ پاکستان کی معیشت میں بتدریج استحکام آ رہا ہے۔
رپورٹ میں اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا معاشی بہتری کیلئے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی غیریقینی صورتحال پاکستان کی معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے، پائیدارترقی کیلئے اصلاحات اور محتاط پالیسیوں پر عمل ضروری ہے۔
سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے بارے معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

