فرانس کے صدرایمانوئل میکرون نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کوٹیلی فون کیا اور اسلام آباد امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فرانسیسی صدر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے سفارتی کاوشوں کی حمایت پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ ضروری ہے ۔
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
- سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
- کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
- خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
- پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
- خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
- بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت

