امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو ترجیح دی ہے اور تمام فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھیں، جن کا اختتام کامیاب جنگ بندی اور مذاکرات کے اعلان پر ہوا۔ انہوں نے سفارتی عمل کو کامیاب بنانے میں سعودی عرب، ترکیہ، مصر، قطر اور چین سمیت دیگر ممالک کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ چین نے ابتدا ہی سے فریقین کو تحمل اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا جب کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے بھی سفارتی کوششوں میں براہ راست کردار ادا کیا۔ اس دوران خلیجی ریاستوں کی قیادت سے مسلسل مشاورت جاری رہی۔
سفیرِ پاکستان نے واضح کیا کہ فیصلوں کا اختیار متعلقہ فریقین کے پاس ہے اور پاکستان محض ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، تاہم یہ کوششیں پوری دیانتداری اور خلوص کے ساتھ جاری ہیں۔
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
- پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
- سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
- انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
- سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

