Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردہ آدمی گڑھےسےایمبولینس ٹکرانے کے بعدزندہ ہو گیا

بھارتی ریاست ہریانہ میں دلچسپ و عجیب واقعہ پیش آیا جہاں مردہ آدمی گڑھےسےایمبولینس ٹکرانے کے بعدزندہ ہو گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چندی گڑھ میں پیش آیا، جہاں ایک خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 80 سالہ رشتے دار جنہیں مردہ قرار دیا گیا تھا اور ان کی لاش کو ایمبولینس میں لے جا رہے تھے، تو وہ زندہ ہو گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹروں نے درشن سنگھ برار کو مردہ قرار دیا تھا، جمعرات کے روز رشتے داروں کی ان کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ جاری تھا تب خبر ملی کہ درشن سنگھ زندہ ہیں۔

درشن سنگھ کے خاندان والوں کے مطابق ان کا پوتانوازشیں ان کے ساتھ ہی موجودہ تھا۔جس نے پورا واقعہ کا خود بیان کیا۔نوازشیں نے ہمیں بتایا کہ راستے میں جب ایمبولینس گڑھے سے ٹکرائی تو اُنہوں نے دیکھا کہ دادا کا ہاتھ ہلنے لگا، اور جیسے ہی انہوں نے دل کی دھڑکن محسوس کی تو ایمبولینس ڈرائیور کو قریبی اسپتال کی طرف رخصت دینے کو کہا۔ وہاں ڈاکٹرز نے درشن سنگھ کو زندہ قرار دیا۔

80 سالہ جو دل کے مریض ہیں، اب کرنال کے ایک اسپتال میں علاج حاصل کر رہے ہیں۔ حالت اُن کی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، خاندان نے اس واقعہ کو ایک معجزہ قرار دیا ہے، اور اب وہ درشن سنگھ برار کے جلد صحتیاب ہوجانے کی دعا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.